Get Alerts

عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور

عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور
کیپشن: عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار کی استدعا منظور کر لی۔

عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے کہا کہ کل عدالت کو مطمئن کریں کہ نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہے۔

ٹیگز: