اسلام آباد :تبدیلی کی لہر پورے پاکستان میں چل رہی ہے ،لیکن موٹروے پولیس میں تبدیلی آج کی نہیں بلکہ برسوں پرانی چلی آر ہی ہے جہاں قانون کی خلاف ورزی کرنے والا چاہا کوئی بھی ہو اس کیخلاف کارروائی ہو گی ۔ایسا ہی ایک واقع گورنر سندھ کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ موٹروے پر اوور سپیڈنگ کر رہے تھے ،لیکن گورنر سندھ کو چالان کا سامنا کر نا پڑ ہی گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے موٹروے پر اسلام آباد سے کلر کہار جا رہے تھے ،انہوں نے دوران سفر موٹروے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر ان کا چالان ہوا۔
عمران اسماعیل موٹر وے پر گاڑی 136 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خود ہی چلارہے تھے,گاڑی کی تیزرفتاری ان کے گلے پڑگئی ،موٹر وے پولیس نے انہیں جرمانہ کیا جس کی رقم انہوں نے خود ہی ادا کی۔