اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی کشتی پر حملہ کر دیا

غزہ : اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کے علاقے میں مبینہ طور پر کشتی نہ روکنے کے الزام میں فائرنگ کرکے نوجوان فلسطینی ماہی گیر کو شہید کردیا جب کہ چار ساتھیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

05:45 PM, 16 May, 2017

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ غزہ میں ایک کشتی خبردار کیے جانے کے باوجود ان کی جانب بڑھ رہی تھی جس کو روکنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ کشتی کو روکنے کیلئے فروسز نے اس پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا جو بعد ازاں دوران علاج ہسپتال میں د م توڑ گیا۔اسرائیلی فورسز نے دعوی کیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں