برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ غزہ میں ایک کشتی خبردار کیے جانے کے باوجود ان کی جانب بڑھ رہی تھی جس کو روکنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ کشتی کو روکنے کیلئے فروسز نے اس پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا جو بعد ازاں دوران علاج ہسپتال میں د م توڑ گیا۔اسرائیلی فورسز نے دعوی کیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔