افغان طالبان نے بڑی کاروائی کر تے ہوئے صوبہ لغمان کے ایک اور ضلع پر قبضہ کر لیا ،طالبان نے صوبہ لغمان میں انٹری دیتے وقت کی ویڈیو بھی وائرل کر دی۔
طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوج نے ضلع علیشنگ میں ہتھیار ڈال دیے ہیں اور تمام اسلحہ طالبان کے حوالے کر دیا ہے،طالبان کا کہنا ہے انہوں نے سرنڈر کرنے والے اہلکاروں کا خیرمقدم کیا اور انہیں تحفظ بھی فراہم کیا۔
ادھر دوحہ میں افغان حکومتی وفد اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،افغان حکومتی وفد کی قیادت عبداللہ عبداللہ اور طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر کررہے ہیں۔