Get Alerts

طالبا ن نے افغانستان کے بڑے صوبے پر بھی قبضہ کر لیا 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

افغان طالبان نے بڑی کاروائی کر تے ہوئے صوبہ لغمان  کے ایک اور ضلع پر قبضہ کر لیا ،طالبان نے صوبہ لغمان میں انٹری دیتے وقت کی ویڈیو بھی وائرل کر دی۔

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوج نے ضلع علیشنگ میں ہتھیار ڈال دیے ہیں اور تمام اسلحہ طالبان کے حوالے کر دیا ہے،طالبان کا کہنا ہے انہوں نے سرنڈر کرنے والے اہلکاروں کا خیرمقدم کیا اور انہیں تحفظ بھی فراہم کیا۔

ادھر دوحہ میں افغان حکومتی وفد اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،افغان حکومتی وفد کی قیادت عبداللہ عبداللہ  اور طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر کررہے ہیں۔