ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارخطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ جب بھی دہشتگردی کا ذکر ہوتا ہے تو نام پاکستان کا آتا ہے جس پر اکشے کمارنے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔
اداکار نے کہا کہ دہشتگردی تو بھارت سمیت مختلف ممالک میں بھی موجود ہے۔ دہشت گردی کبھی بھی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس وقت پورے بھارت میں پلوامہ خودکش حملے سے متعلق پاکستان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے جس کی پاکستان کی جانب سے سختی سے تردید کی جا چکی ہے۔