دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں، اکشے کمار

دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں، اکشے کمار
کیپشن: دہشتگردی تو بھارت سمیت مختلف ممالک میں بھی موجود ہے، اکشے کمار۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارخطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ جب بھی دہشتگردی کا ذکر ہوتا ہے تو نام پاکستان کا آتا ہے جس پر اکشے کمارنے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

اداکار نے کہا کہ دہشتگردی تو بھارت سمیت مختلف ممالک میں بھی موجود ہے۔ دہشت گردی کبھی بھی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں۔

8d271cf2ea5c543097340903ea3361a8

خیال رہے کہ اس وقت پورے بھارت میں پلوامہ خودکش حملے سے متعلق پاکستان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے جس کی پاکستان کی جانب سے سختی سے تردید کی جا چکی ہے۔