ورلڈ کپ فائنل: بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل میدان میں اتریں گی

ورلڈ کپ فائنل: بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل میدان میں اتریں گی
سورس: File

احمد آباد:  بھارت میں جاری انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کا فائنل کل میزبان ٹیم بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل ایونٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

یہ ایونٹ کا سب سے بڑا مرحلہ ہے کہ دو بہترین ٹیمیں 20 سال ورلڈ کپ فائنل کے لیے ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر رہی ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت 2003 کے آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں مدمقابل آئے تھے جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

5779a4ec4514190929f18450396d38eb

یہ چوتھی بار ہے کہ ہندوستان نے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، جب کہ آسٹریلیا کے لیے یہ آٹھواں موقع ہے۔ اس سے قبل بھارت دو بار  جبکہ آسٹریلیا پانچ دفع عالمی چیمپئن رہ چکا ہے۔ 

بھارت  نے ون ڈے ورلڈ کپ میں کل 13 بار آسٹریلیا کا سامنا کیا، جس میں آسٹریلیا نے آٹھ جیت کے ساتھ غلبہ حاصل کیا۔ تاہم، ورلڈ کپ 2023 کے گروپ مرحلے کے مچ میں بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف اچھے مارجن کے ساتھ فتح اپنے نام کی تھی۔

 
اس  بار ورلڈکپ کا چیمپئن کون بنے گا اس کا فیصلہ اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں ورلڈکپ فائنل میں آمنے سامنے آئیں گی۔

ورلڈ کپ اسکواڈ

بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو، محمد شامی، روی چندرن اشون، ایشان کشن، پرسدھ کرشنا، سوریا کمار یادو .


آسٹریلیا : پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، ایلکس کیری، جوش انگلیس، شان ایبٹ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشین، مچ مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، مچل اسٹارک.

مصنف کے بارے میں