پریانکا چوپڑا نے آسٹریلیا میں ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ شروع کردی

پریانکا چوپڑا نے آسٹریلیا میں ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ شروع کردی

سڈنی : بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے  آسٹریلیا میں ہالی وڈ فلم  کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ کی فلم  "دی  بلف" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔انہوں نے ا س بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر  پوسٹ بھی شیئر کی ہے اوراس پر " لیٹس گو" لکھا ہے۔ اس بارے میں پریانکا چوپڑا کا کہنا ہےکہ میں فیملی کے ساتھ ہوں۔ مجھےہالی وڈ کے اس پراجیکٹ کی خوشی ہے۔ میں نے بالی وڈ میں  بہت اچھا کام کی اور ہالی وڈ کے پراجیکٹ سائن کرتے ہوئے بھی  معیار کو مد نظر رکھتی ہوں۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا  فرینک ای فلاورز کی فلم ‘دی بلف’ میں وہ ایک انوکھا کردار ادا کریں گی۔

بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا طویل عرصے بعد پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی، وہ ایک نہیں بلکہ دو ہالی وڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔وہ گزشتہ طویل عرصے سے مداحوں کو سلور سکرین پر نظر نہیں آئیں لیکن اب انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو واپسی کی خوشخبری سنادی تاہم اس مرتبہ وہ بالی وڈ نہیں بلکہ ہالی وڈ کی فلموں کے ساتھ سینما سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کی نئی فلم سے متعلق باتوں کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے، مزید یہ کہ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں