پرویزالہٰی کی 13 ویں بار گرفتاری پر تشویش ہے، بغیر ثبوت ہراسمنٹ غلط ہے: چودھری سالک

پرویزالہٰی کی 13 ویں بار گرفتاری پر تشویش ہے، بغیر ثبوت ہراسمنٹ غلط ہے: چودھری سالک

گجرات : سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی پرویز الہٰی کے حق میں بول پڑے کہتے ہیں پرویز الہٰی کی 13 ویں بار گرفتاری پر ہمیں بھی تشویش ہے۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ پرویز الہٰی کیخلاف کرپشن کے شواہد ہیں تو سامنے آنے چاہیئں انکو فیس بھی کرنا چاہیئیں۔ چودھری شجاعت کیساتھ جیل میں پرویز الہٰی سے ملاقات کی مگر سیاسی گفتگو نہیں ہوئی گلا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کو بغیر ثبوت پکڑ کر ہراسمنٹ کرنا غلط ہے۔ پرویز الہٰی کو کہہ دیا کہ اگر راستے جدا کر لیے ہیں تو لازماً نہیں کہ ہم دست وگریباں ہوں۔ہم ن لیگ کی طرف نہیں جا رہے صرف سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت کی نیکی نامی کا پھل ہمیں مل رہا ہے ۔ الیکشن، الیکشن کمیشن نےکروانا ہےنہ وزیر اعظم اور نہ ہی صدر کچھ کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح طور پر کہہ دیا کہ پہلے حلقہ بندیاں پھر الیکشن ہوں گے۔

چودھری سالک نے کہا کہ مہنگائی کسی ایک جماعت کا نہیں ہر کسی کا مسئلہ ہے۔ مہنگائی سے عام آدمی کی طرح میں بھی متاثر ہوں بجلی کے بل تین گنا آئے ہیں۔مہنگائی گزشتہ چھ ماہ کیوجہ سے نہیں ہوئی اسکا اندیشہ تھا۔ 

مصنف کے بارے میں