اسد عمر بھی کورونا سے متاثر ہوگئے 

اسد عمر بھی کورونا سے متاثر ہوگئے 

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی  اسد عمر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ " مجھے  ابھی کوروناٹیسٹ کا نتیجہ ملا ہے جو مثبت آیا ہے ۔"

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنے آپ کو دوسرے سے الگ کرلیا ہے ، آئسولیٹ ہوگیاہوں .

واضح رہے کہ فروری 2020 میں پاکستان اس وبا کی لپیٹ میں آیا تھا ۔ اس وقت سے لیکر اب تک کئی نامور شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں ۔ 

cb184d89b5c2334f441b1f02e9d76106 f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a 7444ffdf318bfb72c1e68b4d9eba53a2