شراب کی فروخت پر ٹیکس میں اضافے کی منظوری

شراب کی فروخت پر ٹیکس میں اضافے کی منظوری
سورس: File

لاہور: نگران حکومت نے پنجاب بھر میں شراب کی فروخت پر  ٹیکس میں اضافے کی منظوری دے دی۔محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کی جانب سے  ٹیکس میں اضافے کی تجاویز دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی ریسورس موبلائزیشن نے ٹیکس میں اضافے کی سفارشات کی تھیں۔ 


بیئر کی فروخت پر پنجاب حکومت  کی جانب سے 2005 اور 2017 سے 97 روپے ٹیکس لاگو تھا جو کہ اب 325  روپے کردیاگیا ہے۔ 


بیئر پر سٹل ہیڈ ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس 12روپے سے بڑھا کر 25 روپے اور وینڈ فیس کی مد میں ٹیکس 85 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا ۔


ملک میں بنی شراب پر ہیڈ ڈیوٹی بڑھا کر ٹیکس  2200  سے بڑھا کر 3700  روپے کر دیا گیا ۔


وینڈ فیس کی مد میں شراب خریدنے والے اب 1600 کی بجائے 2500 روپے ٹیکس ادا کریں گے۔


شراب پر عائد سٹل ہیڈ ڈیوٹی کی فیس بھی 600 سے بڑھا کر 1200 روپے کر دی گئی۔

مصنف کے بارے میں