پنجاب میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ
سورس: File

لاہور: پنجاب حکومت نے یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 کا  نفاذ کر دیا۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

صوبے بھر میں 9 اور  10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم سے 10محرم الحرام تک صوبے میں نئے جلوس، مجالس نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ  متعلقہ جگہ کے علاوہ چاقو، چھریاں، لاٹھیاں بھالے نکالنے پر بھی پابند ی کر دی گئی۔ 

اس کے علاوہ جلوس کے راستوں پر گھروں، دوکانوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں