آصف زرداری کو فوری گرفتار کیا جائے: عمران خان 

06:03 PM, 20 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے آصف زرداری کو فوری گرفتار کیا جائے وہ ہمارے ایم پی ایز خرید رہے ہیں۔ 50 ، 50 کروڑ کی بولیاں دی جاری ہیں۔ 

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ لاہور میں ایک بار پھر سندھ ہاؤس کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔ اس سب کے پیچھے آصف زرداری ہے جنہیں کرپشن پر این آر او دیا گیا اور لوٹے ہوئے پیسے سے لوگوں کو خریدا جا رہا ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت پر حملہ ہے  اور ہماری معاشرے کی اخلاقیات کے بھی خلاف ہے۔ سپریم کورٹ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔ 

مزیدخبریں