اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے آصف زرداری کو فوری گرفتار کیا جائے وہ ہمارے ایم پی ایز خرید رہے ہیں۔ 50 ، 50 کروڑ کی بولیاں دی جاری ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ لاہور میں ایک بار پھر سندھ ہاؤس کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔ اس سب کے پیچھے آصف زرداری ہے جنہیں کرپشن پر این آر او دیا گیا اور لوٹے ہوئے پیسے سے لوگوں کو خریدا جا رہا ہے۔
This is not only an attack on our democracy but also on moral fabric of our society. Had SC taken action & debarred these turncoats for life it would have acted as deterrent. Don't Handlers of US regime change conspiracy's Imported govt realise severe damage being done to nation?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2022
عمران خان نے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت پر حملہ ہے اور ہماری معاشرے کی اخلاقیات کے بھی خلاف ہے۔ سپریم کورٹ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔