سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ جائز، پولیس میں اصلاحات خود کروں گا:وزیراعظم عمران خان

سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ جائز، پولیس میں اصلاحات خود کروں گا:وزیراعظم عمران خان
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:وزیراعظم نے دورہ قطر سے واپسی پر پنجاب پولیس میں اصلاحات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تازہ بیان جاری کیا گیا جس میں ہو پنجاب حکومت کی کاکردگی پر کافی نالاں نظر آئے اورانہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ جائز ہے،قوم سے وعدہ کرتا ہوں دورہ قطر سے واپسی پر ذمہ داران کو مثالی سزائیں دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیتے ہوئے اصلاحات کی جائینگی پنجاب پولیس کے سٹرکچر پر خود نظرثانی کروں گا جبکہ پولیس میں اصلاحات خود کروں گا۔


میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیا، دوسری جانب واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔