لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سپیشل ایجوکیشن اداروں میں سکول میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نمائندہ نیونیوز لاہور ادریس شیخ کے مطابق اس منصوبے کے تحت خصوصی بچوں میں غذائی کمی دور کرنے کے لیے انہیں دودھ اور بسکٹ فراہم کیے جائیں گے۔
پروگرام پر ایک ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور اس پر جون 2026 تک عملدرآمد کیا جائے گا۔منصوبے میں پنجاب کے 300 سے زائد ادارے شامل ہیں جن میں:
7 ڈگری کالجز
171 سپیشل ایجوکیشن سنٹرز
46 سماعت سے محروم بچوں کے ادارے
18 بصارت سے محروم بچوں کے ادارے
36 سست روی سے پڑھنے والے بچوں کے ادارے
3 ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز شامل ہیں۔
یہ منصوبہ ساہیوال، ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، بہاولنگر، رحیم یار خان، ملتان، لیہ، لودھراں، خانیوال، جھنگ، چنیوٹ، وہاڑی، قصور، بہاولپور، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اداروں میں نافذ ہوگا۔