Get Alerts

پنجاب میں خصوصی بچوں کے لیے سکول میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں خصوصی بچوں کے لیے سکول میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سپیشل ایجوکیشن اداروں میں سکول میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نمائندہ نیونیوز لاہور ادریس شیخ  کے مطابق اس منصوبے کے تحت خصوصی بچوں میں غذائی کمی دور کرنے کے لیے انہیں دودھ اور بسکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

پروگرام پر ایک ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور اس پر جون 2026 تک عملدرآمد کیا جائے گا۔منصوبے میں پنجاب کے 300 سے زائد ادارے شامل ہیں جن میں:

    7 ڈگری کالجز

    171 سپیشل ایجوکیشن سنٹرز

    46 سماعت سے محروم بچوں کے ادارے

    18 بصارت سے محروم بچوں کے ادارے

    36 سست روی سے پڑھنے والے بچوں کے ادارے

    3 ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز شامل ہیں۔

یہ منصوبہ ساہیوال، ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، بہاولنگر، رحیم یار خان، ملتان، لیہ، لودھراں، خانیوال، جھنگ، چنیوٹ، وہاڑی، قصور، بہاولپور، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اداروں میں نافذ ہوگا۔

ٹیگز: