ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

01:10 PM, 23 Apr, 2025

اسلام آباد: آج پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے کچھ علاقوں جیسے مری، جہلم، سیالکوٹ، گلیات اور ان کے گردونواح میں آج جزوی طور پر ابر آلود موسم ہو سکتا ہے، جبکہ پنجاب کے دیگر حصوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں