ہندوستان ٹائمز کی آرمی چیف سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، آئی ایس پی آر

ہندوستان ٹائمز کی آرمی چیف سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، آئی ایس پی آر
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی، ترجمان پاک فوج۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی جب کہ اس حوالے سے ہندوستان ٹائمز کی خبر من گھڑت ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں۔

33606d3a9008684e1fcf14894a734c7b

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی اور نہ ہی دونوں آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری کی۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان ٹائمز کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے خبر غلط ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔