راولپنڈی: بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی جب کہ اس حوالے سے ہندوستان ٹائمز کی خبر من گھڑت ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں۔
Hindustan Times reports that COAS had approached Indian COAS for talks & that both had served together in Congo. Story is factually incorrect. COAS has neither approached Indian COAS nor has served with him in Congo. Decision for talks is prerogative of both the govts.@htTweets
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 24, 2019
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی اور نہ ہی دونوں آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری کی۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان ٹائمز کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے خبر غلط ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔