دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک کمی، ملک کے مختلف حصوں میں خشک سالی کا بحران

03:28 PM, 25 Mar, 2025

اسلام آباد:پاکستان میں بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کی صورتحال شدت اختیار کر گئی ہے۔ دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک کم ہو چکا ہے، اور سندھ، بلوچستان، اور جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع شدید پانی کی کمی کا شکار ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک ملک بھر میں اوسطاً 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ سندھ میں 62 فیصد، بلوچستان میں 52 فیصد، اور پنجاب میں 38 فیصد بارشیں کم ہو چکیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارشوں کا سلسلہ نہ بڑھا اور فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ مہینوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ سندھ کے مختلف اضلاع جیسے کہ دادو، کراچی، حیدرآباد اور بلوچستان کے گوادر، کیچ میں پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں