بلوچستان میں دہشتگردوں کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہوتی ہے،عمران خان

10:40 PM, 27 Dec, 2020

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہوتی  ہے ۔ 

 وزیراعظم نے کہا کہ ہماری قوم بہاد ر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں ۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں شہید جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ 

 یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے سات جوان شہید ہوگئے تھے ۔

مزیدخبریں