اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری قوم بہاد ر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں ۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں شہید جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے سات جوان شہید ہوگئے تھے ۔