روس نے ایل پی جی کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچا دی

روس نے ایل پی جی کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچا دی
سورس: File

اسلام آباد:  خام تیل کے بعد روس نے پاکستان کو 100 ہزار میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ پہنچا دی ہے۔

     روس نے 100 ہزار میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ ایران کے سرخس اسپیشل اکنامک زون کے ذریعے پاکستان کو فراہم کی ہے۔  سفارت خانے نکی جانب سے کہا گیا ہے کہ دوسری کھیپ پر مشاورت جاری ہے۔ تاہم، سفارت خانے کی جانب سے فوری طور پر واضح نہیں ہوا کہ ایل پی جی کی قیمت کتنی ہے یا اس میں کتنی رعایت کی گئی۔

 پاکستان میں روسی سفارت خانے نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ماسکو نے پاکستان کو 100 ہزار میٹرک ٹن مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ پہنچا دی ہے۔

08411cf935941d28a93b818e760ed68c

 

روسی قونصل خانہ کے مطابق روس نے ایل پی جی کی ایک لاکھ میٹرک ٹن کی کھیپ فراہم کی ہے، مذکورہ کھیپ ایران کے خصوصی اقتصادی زون کے ذریعے پاکستان کو فراہم کی گئی۔

یاد  رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں روس سے کم قیمت پر خام تیل اور ایل این جی خریدنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں پاکستان اور روس کے وزارت توانائی حکام کے درمیان آن لائن اجلاس ہوا جس میں روس سے کم قیمت پر تیل کی خریداری کے اُمور پر بات چیت ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں