لاہور : تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے لوٹ مار کا حساب لیا جا ئے گا ، عوام ان دونو ں جماعتوں کی مایو س کن کارگردگی سے تنگ آچکے ہیں ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے غریب عوام کی محرومیو ں میں کمی کے بجا ئے اضافہ کیا ہے ،پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت نے چور حکمرانو ں کا دن کا چین اور راتوں کی نیند یں حرام کر دی ہیں، عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ہی جیت کر حکومت بنا ئے گی ،تحریک انصاف آزاد خطے کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔
وہ NA127سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوا م دشمنی کی انتہا کر دی ہے ،حکومت کی نا اہلی اور لو ٹ مار کی سزا غریب عوا م کو مل رہی ہے ،یوٹلیٹی بلوں اور مہنگا ئی نے عا م آدمی کا کچومر نکال دیا ہے ،لوڈشیڈنگ پہلے سے کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ،(ن) لیگ کا غریب عوا م کو ریلیف اور اُن کے مسائل حل نہ کر نا سیاسی دہشتگردی کے مترادف ہے ،عوام پر ٹیکسوں کی بارش کر کے خون چوسا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت کی کارگردگی مثالی ہے ، کے پی کے میں بہتر طرز حکمرانی کا سارا کر یڈ ٹ عمران خان اور صوبائی حکومت کو جا تا ہے جو دن رات عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور صوبے کی عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کررہی ہے ۔