صدر آصف زرداری سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات،  تاپی گیس پائپ لائن کی جلد تکمیل کی خواہش کا اظہار 

صدر آصف زرداری سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات،  تاپی گیس پائپ لائن کی جلد تکمیل کی خواہش کا اظہار 

اسلام آباد :صدر مملکت آصف زرداری سے  پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطا جان موولاموف نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ترکمان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ معاہدے سے تجارت کو وسعت، علاقائی روابط اور خطے میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن کی جلد تکمیل کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ 

اس موقع پر ترکمان سفیر نے صدر مملکت کو دوسری بار صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سفیر نے صدر مملکت کو ترکمانستان کے صدر سرداربردی محمدوف اور سابق صدر گربانگولی بردی محمدوف کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ ترکمان نے سفیر نے کہا کہ پاک، ترکمان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نہ صرف دونوں دوست ممالک بلکہ خطے کیلئے بھی اہم ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے خطے میں بڑی ٹرانزٹ تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

مصنف کے بارے میں