الیکشن سے فرار کسی صورت ممکن نہیں ، نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت کا عمل جاری، الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا: احسن اقبال

الیکشن سے فرار کسی صورت ممکن نہیں ، نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت کا عمل جاری، الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا: احسن اقبال

 اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ صوبوں کی طرف سے مردم شماری پر آہستگی سے کام ہوا۔انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں کی طرف سے مردم شماری پر آہستگی سے کام ہوا۔

الیکشن کےلیے حتمی اتھارٹی الیکشن کمیشن ہے۔2018 کے الیکشن کے وقت بھی اسی طرح کا مسئلہ درپیش تھا۔ان کاکہنا تھا کہ اس وقت درپیش مسائل کا حل آئین کی روشنی میں   الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔ الیکشن سے فرار کسی صورت ممکن نہیں ہے یہ ہمارے ملک کی ضرورت ہے۔  نگران سیٹ اپ آئے گااس کے بعد الیکشن کمیشن الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ  صوبوں کی طرف سے بار بار وقت مانگنے پر مردم شماری میں تاخیر ہوئی۔ صوبوں کو مردم شماری کے لیے مزید وقت نہ دیتے تو صوبے گلہ کرتے۔نگران حکومت جتنی بھی قابل ہو  بے یقینی کا تاثر رہے گا۔آگے کے مراحل کا فیصلہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ حکومت ختم ہونے سے قبل دو تین روز تک معاملہ حل ہوجائے گا۔ حکومت کے پاس پانچ سا ل کا مینڈیٹ ہو تو اصلاحات کرسکتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں