تھریڈز کا 'کی ورڈ سرچ' فیچر تمام صارفین اور زبانوں میں متعارف

تھریڈز کا 'کی ورڈ سرچ' فیچر تمام صارفین اور زبانوں میں متعارف
سورس: file

کیلیفورنیا: انسٹاگرام کا مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز نے اب اپنے مخصوص الفاظ کی تلاش (keyword search) کی خصوصیت کو بڑھا ن کر تمام صارفین اور زبانوں میں متعارف کرا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام کے سربراہ کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق یہ فیچر پہلے منتخب علاقوں میں دستیاب تھا لیکن اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔  انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تصدیق کی کہ مخصوص الفاظ کی تلاش(keywords search) کے فیچر کو اب بڑھا یا جا رہا ہے اور یہ تمام تھریڈز صارفین اور تمام زبانوں میں دستیاب ہوگا۔

5d7e8790ecaa87a8ea70a08006a3cb30

خیال رہے کہ  اس خصوصیت کا ابتدائی طور پر کچھ انگریزی بولنے والے ممالک میں تجربہ کیا گیا تھا اور پھر اسے مزید انگریزی اور ہسپانوی بولنے والے ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا۔

موسیری نے مزید کہا کہ تلاش کے عمل میں جلد ہی مزید بہتری آئے گی لیکن انہوں نے اس کی تفصیلات شیئر نہیں کیں کہ کون سی خصوصیات شامل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ  انسٹا گرام کی مائیکروبلاگنگ سائٹ تھریڈز اپنے فیچرز میں مسلسل اضافہ کرنے کو کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حال ہی میں تھریڈز  نے لنک شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کو حذف کیے بغیر پروفائلز کو حذف کرنے کی صلاحیت کو بھی متعارف کرایا۔ یہ فعالیت اس وقت دستیاب نہیں تھی جب مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم جولائی میں شروع کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں