ہائبرڈ نظام ناکام ہوچکا، ملک کا معاشی چیلنج بہت بڑا ہے،دانیال عزیز کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہوگا:احسن اقبال

ہائبرڈ نظام ناکام ہوچکا، ملک کا معاشی چیلنج بہت بڑا ہے،دانیال عزیز کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہوگا:احسن اقبال

اسلام آباد :ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہےکہ  دانیال عزیز کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہوگا، پارٹی جس کو سمجھتی ہے نارووال کا ٹکٹ دے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے دانیال عزیز کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز خود اپنا مذاق اڑوا رہے ہیں، وہ خود ذمے دار ہیں۔

انہوں نے نجی  ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ   دانیال عزیز کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہوگا، مہنگائی کا وزارت منصوبہ بندی سے کوئی تعلق نہیں تھا، مہنگائی کا دار و مدار ایکسچینج ریٹ پر ہوتا ہے، ہم نے اصولی موقف لیا ہے شاید اس لیے دانیال عزیز ناراض ہیں۔

نارووال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، جن لوگوں کو دانیال عزیز نارووال کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں وہ وفاداریاں تبدیل کرچکے، پارٹی جس کو سمجھتی ہے نارووال کا ٹکٹ دے گی، ہم کسی لوٹے کو پارٹی کا ٹکٹ دے کر دھبہ نہیں لگوانا چاہتے۔رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہوں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ 2018 میں اپرنٹسشپ کا تجربہ کرچکے، مزید نہیں کر سکتے، پاکستان نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اسٹریٹجی، اصلاحات کی ضرورت ہے، ہمیں اعتماد کے ساتھ آگے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ نظام تو ناکام ہوچکا، ملک کا معاشی چیلنج بہت بڑا ہے، ہمیں یکسوئی کے ساتھ پیداواری صلاحیت اور ایکسپورٹس کو دگنا کرنے کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں