ڈیموکریٹس نے ٹرمپ پر امریکیوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگا دیا

ڈیموکریٹس نے ٹرمپ پر امریکیوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگا دیا

اسلام آباد:ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ لاکھوں امریکی شہریوں سے ہیلتھ کیئر چھیننے کی کوشش کریں گے تو امریکہ مضبوط نہیں ہوگا۔ڈیموکریٹس نے ٹرمپ حکومت پر امریکہ کی بنیادی اقدار سے روگردانی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ملک کو تقسیم کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کے ’’سٹیٹ آف دی یونین‘‘ خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاست میسا چوسٹس سے ایوانِ نمائندگان کے منتخب ڈیموکریٹ رکن جو کینیڈی سوم کا کہناتھا کہ صدر ٹرمپ کے دورِ اقتدار کا پہلا سال ابتری اور یک طرفہ اقدامات سے عبارت ہے جس کے دوران ان کی حکومت نے ان قوانین کو نشانہ بنایاجو امریکی عوام کا تحفظ کرتے ہیں۔ریاست میسا چوسٹس کے شہر فال ریور میں تیکنیکی تعلیم کے ایک ادارے میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ ایک کے بعد ایک غلطی کیے چلے جارہے ہیں۔

انہوں نے تنخواہوں میں اضافے، تنخواہ سمیت چھٹی کی سہولت اورصحت کی سہولتوں کی فراہمی جیسے ڈیموکریٹ پارٹی کے روایتی مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کمپنی کا سربراہ وہاں کام کرنے والے اوسط مزدور سے 300 گنا زیادہ تنخواہ لے رہا ہے تو اسے درست نہیں کہا جاسکتا۔