رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے متاثر، آئی سی یو منتقل کر دیا گیا

رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے متاثر، آئی سی یو منتقل کر دیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو پھیپھڑے متاثر ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اہل خانہ نے رحمان ملک کو نجی ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ 
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کی طبیعت کافی خراب ہے جس پر ان کے اہل خانہ سے عوام سے دعاؤں کی درخواست کرنے کیساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل بھی کی ہے۔ 
واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو پھولوں کا گلدستہ بھجوایا تھا اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ 
رحمان ملک نے اپنے بیان میں آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

مصنف کے بارے میں