پنجاب میں تھری ایم پی او کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کی تجویز مسترد

 پنجاب میں تھری ایم پی او کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کی تجویز مسترد

لاہور: پنجاب کابینہ نے صوبے میں تھری ایم پی او کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کی تجویز مسترد کر دی۔

ترجمان حکومت پنجاب عامر میر نے  تصدیق کی کہ صوبے میں تھری ایم پی او کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب عامر میر  کے مطابق  8 فروری کو غیر جانبدارانہ اور آزادانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔تھری ایم پی او کا نفاذ سیاسی جماعتوں اور انکے امیدواروں کی الیکشن مہم میں رخنہ ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔



ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں لیول پلئینگ فیلڈ کی فراہمی نگران حکومت کا فرض ہے۔اسی لیے تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز کو کابینہ نے اتفاق رائے سے مسترد کیا۔ 

مصنف کے بارے میں