دپیکا پدوکون ،ریتک روشن کی پاکستان مخالف  فلم ’فائٹر‘ باکس آفس پر جادو جگانے میں ناکام،   ریلیز کے پانچویں دن فلاپ  قرار دے دیاگیا

دپیکا پدوکون ،ریتک روشن کی پاکستان مخالف  فلم ’فائٹر‘ باکس آفس پر جادو جگانے میں ناکام،   ریلیز کے پانچویں دن فلاپ  قرار دے دیاگیا

ممبئی : بالی و ڈ کی اداکارہ دیپیکا پدوکون اور ریتک روشن کی پاکستان مخالف فلم "فائٹر " باکس آفس پرجادوجگانے میں ناکام رہی اور ریلیز کے پانچویں دن اس کو فلاپ فلم قرار دیا۔   یہ فلم  25 جنوری کو ریلیز  ہوئی تھی  ۔ فلم ’فائٹر‘ نے ابتدائی دو دنوں میں باکس آفس پر اچھا بزنس  کیا اور یہ فلم دوسو کروڑ کلب  میں داخل ہوئی لیکن فلم ناقدین اور مبصرین کے نزدیک  یہ فلم ریلیز کے پانچویں روز ہی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔ 


فائٹر‘ نے ریلیز کے پہلے دن 24 کروڑ اور دوسرے دن 41 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا جبکہ پانچویں دن 70 سے 80 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور صرف 7 سے 8 کروڑ بھارت روپے کا بزنس کرسکی۔فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان مخالف مواد ہونے کے باوجود بھی فلم ‘فائٹر’ شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف نہیں کھینچ سکی۔


فلم میں ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون نے انڈین فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کیا ہے جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئے۔رپورٹس کے مطابق فلم میں پلوامہ حملے میں پاکستان کو قصوار ٹھہرایا گیا تھا۔ اس فلم کے ٹیزر کی وجہ سے  بھارتی اداکاروں کو بھی شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں