نیا سال ، محکمہ موسمیات کی اہم پشین گوئی

نیا سال ، محکمہ موسمیات کی اہم پشین گوئی

اسلام آباد: پاکستان میں نئے سال کا پہلا سورج تو اپنی چمک دمک دکھا رہا ہے مگر موسم کے تیور نہیں بدلے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے اکثر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔