ناقابل شکست فیوری کو  یوکرینی باکسر نے شکست دے کر عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیت لی

 ناقابل شکست فیوری کو  یوکرینی باکسر نے شکست دے کر عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیت لی

ریاض:ناقابل شکست فیوری کو  یوکرینی باکسر نے شکست دے کر  عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیت لی۔

یوکرینی باکسر اولیکساندر یوسک نے عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن کا تاج سر پر سجا لیا، اہم فائٹ میں برطانیہ کے ٹائسن فیوری کو شکست ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگڈم ایرینا میں یوکرین کے اولیکسنڈر یوسک نے برطانیہ کے ٹائسن فیوری کو شکست دے کر دنیا کا غیر متنازعہ ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔فائٹ میں یوکرینی باکسر نے  سنسنی خیز مقابلے میں حریف کو مات دی۔اس  مقابلے کو رونالڈو اور انتھونی جوشوا سمیت دنیا کے کئی ستاروں نے دیکھا۔

یاد رہے کہ یوکرینی باکسر 1999 میں لینوکس لیوس کے بعد سے دنیا کا غیر متنازعہ ہیوی ویٹ چیمپئن کہلانے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔
 عالمی چیمپئن کا خطاب حاصل کرنے والے اس مقابلے کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا تھا۔سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے  تاریخی مقابلے کے تماشائیوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا انعام رکھا تھا۔
ریاض میں ہونے والا باکسنگ کا عالمی مقابلہ منفرد طرز کاتھا  جہاں نہ صرف جیتنے والے کو انعام دیا گیا  بلکہ مقابلے کے صحیح نتیجے کا اندازہ لگانے والے کو ایک لاکھ ڈالر نقد انعام بھی دیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں