چین زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے لیے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا قرض دےگا

چین زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے لیے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا قرض دےگا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: سال کے آغاز پر پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ۔ روپے کی قدر میں مزید کمی روکنے اور زرمبادلہ ذخا ئر میں اضا فے کے لیے چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا قرض دے گا اس قرض کیلئے ہونے والے مذاکرات اپنے آخری مراحل میں ہیں ۔

2ارب ڈالر کی رقم 3 سال کے لیے پاکستان کو دی جائے گی۔قرض سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئے گی۔برطانوی اخبار کے مطابق چین پاکستان کو  2 ارب ڈالر کی رقم 3سال کے لیے دے گا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میںیہ بھی انکشاف کیا گیا کہ یہ وہ قرض ہے جس کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر ہونا تھالیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہ ہوسکا۔

خیال رہے کہ چین سے ملنے والا یہ قرض 8 فیصد شرح سود پر ہو گا ۔چین کی مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی مدد دونوں ممالک میں گہرے تعلقات کی عکاس ہے۔