نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر
سورس: file

لاہور:  سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف لاہور کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف  الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر  کر دی گئی۔ 

حلقہ کے ووٹر و  پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ  ایڈوکیٹ اشتیاق احمد نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل دائر کی۔

 اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے۔

 اپیل کنندہ  اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے کی گئی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے نااہل قرار دیا جائے۔

دوسری جانب رجسٹرار الیکشن  اپیلیٹ ٹربیونل نے اپیل پر اعتراض عائد کردیا۔  ریٹرنگ آفیسر کا موقف ہے کہ کاغذات نامزدگی منظور کرنے پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔


 رجسٹرار آفس الیکشن ٹریبونل کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے یا مسترد ہونے پر ہی الیکشن اپیل دائر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں