افغانستان میں بڑا بریک تھرو سامنے آگیا ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کا اہم انکشاف

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

کابل :افغانستان میں اب تک کا سب سے بڑا بریک تھرو سامنے آگیا ،امریکہ سمیت عالمی افواج کا انخلا ڈیڈلائن سے قبل ہی مکمل کیا جا رہا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ستمبر سے قبل ہی بڑا بریک تھرو سامنے آگیا ،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغان طالبان نے افغان امن کو غیر ملکی افواج کے انخلا سے مشروط رکھا ہے ،طالبان نے غیر ملکی افواج پر واضح کر دیا تھا کہ اگر افغانستان سے غیر ملکی افواج کاانخلا مکمل نہیں کیا جائیگا ،افغان امن مکمل نہیں ہو سکتا ۔

رپورٹ کے مطابق بائیڈن کی ڈیڈلائن سے قبل ہی افغانستان میں کئی یورپی ممالک کی افواج نے انخلا مکمل کر لیا ہے ،غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ آدھے سے زیادہ امریکی فوجی بھی واپس جاچکے، یورپ کے کئی  ممالک  نے خاموشی کے ساتھ افغانستان سے اپنے فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیا ہے ، امریکی فوج  کی بھی بڑی تعداد  افغانستان سے  انخلاء مکمل  کر چکی ہے۔

ڈیڈ لائن سے قبل ہی کئی یورپی ملکوں نے  افغانستان سے اپنے فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیا ہے،فوجی انخلا مکمل کرنے والوں میں پولینڈ ،جرمنی ، اٹلی  ،آسٹریلیا ، نیدر لینڈ ،ڈنمارک ،سپین ،بیلجیم ،پر تگال ،  ناروے،سویڈن  اور فن لینڈشامل ہیں ۔

امریکی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 2 ہزار سے 3 ہزار فوجی افغانستان میں موجود ہیں جن میں میں 650 فوجی 11 ستمبر تک امریکی سفارتخانے اور کابل ائیر  پورٹ کی حفاظت کے لیے افغانستان میں ہی رہیں گے ۔