پشاور میں ایک اور خواجہ سرا سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی

پشاور میں ایک اور خواجہ سرا سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی
کیپشن: پشاور میں ایک اور خواجہ سرا سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی
سورس: File Photo

پشاور: پشاور کے علاقے تھانہ دائود زئی کی حدود میں شادی کی تقریب سے واپسی پر چھ افراد نے خواجہ سراء کو اغواء کرکے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔ خواجہ سراء عامر عرف بی بی نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب وہ شب قدر میں شادی کی تقریب میں ناچ گانے کے بعد واپس ٹیکسی میں اپنے ساتھی خواجہ سرائوں کے ہمراہ آرہا تھا کہ پشاور کانٹا کے قریب دو گاڑیوں میں سوار افراد نے اسے روکا اور اغواء کرلیا ۔


 بعدازاں اسے دریاکے کنارے لے جاکر دائود،عثمان،قاسم ولد فرید، اصغر،فرحان اور ان کے ایک ساتھی نے اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بناتے رہے، مدعی کے مطابق اس کے بعد ملزمان اسے تشدد کا نشانہ بنا کرفرار ہوگئے،پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔