فنڈز صوبوں کے بجائے ضلعی حکومتوں کو ملیں گے: ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان آئینی ترمیم پر اتفاق

فنڈز صوبوں کے بجائے ضلعی حکومتوں کو ملیں گے: ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان آئینی ترمیم پر اتفاق

اسلام آباد  : پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان آئینی ترمیم پر معاہدہ ہوگیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم کی جائے گی۔ 

نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی طرف سے احسن اقبال اور ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے مصطفیٰ کمال نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدہ تین نکات پر مشتمل ہے۔ 

دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے میں بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل کا حل بھی شامل ہے۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ آئینی ترمیم ترجیح ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں