غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے، امریکا سمیت دنیا بھر میں مزمت

 غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے، امریکا سمیت دنیا بھر میں مزمت

نیویارک:  غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد اموات پر امریکہ، یورپی یونین سمیت دنیا بھر کے لیڈرز  نے مزمت کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب  یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ناقابل قبول قرار دے دیا۔

امداد کے منتظر فلسطینیوں کی اموات پر فرانس اور اسپین نے بھی شدید مذمت کی اور فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ حملے کا کوئی جواز دیا جاسکتا ہے۔

ادھر اسرائیلی حملے کے ردعمل میں حماس نے اسرائیل کے ساتھ تمام مذاکرات روکنےکی دھمکی دی اور کہا کہ مذاکرات نہتے اور لاچار فلسطینی قوم کے خون سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  غزہ میں خوراک کیلئے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ افسوسنا ک ہے,اسرائیل سے جواب لیں گے.فضائی فوٹیج سے واضح ہے کہ زمینی صورتحال کتنی مایوس کن ہے۔ 


واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب مغربی علاقے الرشیداسٹریٹ پر موجود امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر لڑاکا ہیلی کاپٹروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 104 فلسطینی شہید اور 760 فلسطینی زخمی ہوئے۔ جس کی فوٹیج اسرائیلی فارسز نے خود جاری کی۔  

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک 30 ہزار 35 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 70 ہزار57 4 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں