ملتان، پشاور اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملتان، پشاور اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

لاہور:ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  صوبہ سندھ کے شہر کراچی، صوبہ پنجاب کے شہر ملتان اور صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس بارے میں  ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملتان، پشاور اور کراچی کے علاقے ملیر سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

تمام نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، وائرس کی منتقلی روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے۔ وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔

مصنف کے بارے میں