بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے،وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے: شہباز شریف 

بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے،وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے: شہباز شریف 

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے،وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے۔  شہباز شریف  نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر عالمی یوم مزدور کے حوالے سے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے،وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے۔
محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں۔ ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے ، شاہ خرچیوں میں کمی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا ہے، زندگی غریب لوگوں پر تنگ ہے ،محنت کے باوجود عام آدمی بچوں کی تعلیم ، صحت کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امراء اور کاروباری حضرات اپنی محنت سے جو دولت پیدا کرتے ہیں،اس میں وہ کمزور لوگوں کو بھی حصہ دیں، سرمایہ دار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں ، میرے والد بھی ایک مزور تھے، وہ اپنے 6 بھائیوں کے ساتھ مل میں مزدوری کرتے تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان کے معاشی حالات انتہائی چیلنجنگ ہیں، مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی میں سعودی عرب سے واپس آیا ہوں، میرے بھائی سعودی بادشاہ دل سے چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے، چند دنوں میں سعودی سرمایہ دار پاکستان آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کہیں نہیں لکھا کہ مزدور کا بیٹا مزدور اور سرمایہ دار کا بیٹا صرف امیر ہی بنے گا، آج کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، ہم سب ملکر جلد پاکستان کو عظیم مقام واپس دلوائیں گے۔


ان کاکہنا تھا کہ لیپ ٹاپ امیروں کو نہیں بلکہ عام بچوں کو دیے گئے، وہ بھی میرٹ پر، ہم ملکر آپ کی ترقی اور خوشحالی کیلئےکوشاں ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مزدوروں کو ظہرانہ بھی دیا گیا ، ظہرانے کے موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ظہرانے کی دعوت نوازشریف اور میری طرف سے ہے ، آج آ پ سرکاری نہیں شریف گھرانے کے مہمان ہیں۔

مصنف کے بارے میں