پچیس طلبہ کو زہر دینے کا کیس، چین میں خاتون ٹیچر کو پھانسی دیدی گئی

پچیس طلبہ کو زہر دینے کا کیس، چین میں خاتون ٹیچر کو پھانسی دیدی گئی

بیجنگ: چین میں ایک خاتون ٹیچر کو پچیس طلبا کو زہر دینے کے کیس میں پھانسی دیدی گئی ہے۔

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ حنان کی عدالت نے رواں ہفتے سنائے جانیوالے اپنے فیصلے میں قاتل وانگ یون کے عزائم کو شیطانی اور حقیر قرار دیا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ قانون کے مطابق ٹیچر کو متعدد بار سزائے موت دی جانی چاہیے ۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا تھا کہ وانگ کا جیوزو کنڈر گارٹن میں ایک اور استاد سے طلبا کو بہترین طریقے سنبھالنے کے معاملے پر جھگڑ ا ہوا۔

بعد ازاں وانگ نے آن لائن نائٹریٹ خریدی اور اسے بعد اسے سکول سے طلبا کے لئے فراہم کردہ دلیہ میں شامل کر لیا۔

جو کھانے کے بعد طلبا کو فوری طور پر الٹیاں شروع ہو گئیں تھیں اور ان میں سے ایک طالبعلم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔