پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کیپشن: پاک جنوبی افریقا پہلا ون ڈے آج ہوگا 
سورس: file

سنچورین : جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ساؤتھ افریقن ٹیم کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے، ہمارے کھلاڑی بلا خوف و خطر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ توقع ہے کہ ہمارے ٹاپ فور بیٹسمین اسکور 350 تک پہنچا دیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بولنگ حریف ٹیم کو 300 سے کم اسکور تک محدود رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جب بھی موقع ملا سرفراز احمد کو بھی کھلائیں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں۔ ہماری تیاری اچھی ہے۔ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 اور تیسرا 7 اپریل کو شیڈول ہے۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے خلاف پروٹیز کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں 1992 ورلڈکپ مقابلے کے بعد سے 79 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔ جنوبی افریقا نے 50 میچوں میں فتح سمیٹی اور پاکستان کو صرف 28 مقابلوں میں جیت ملی، جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔