ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی ہاکی ٹیم چنئی پہنچ گئی، بھارت میں ڈھول کی تھاپ پر استقبال

ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی ہاکی ٹیم چنئی پہنچ گئی، بھارت میں ڈھول کی تھاپ پر استقبال
سورس: File

 چنئی: بھارت کے شہر چنئی پہنچنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا. قومی ہاکی ٹیم 3 اگست سے 12 اگست تک ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں حصہ لے گی۔

قومی ٹیم نے آج کوچز کی نگرانی میں 3 گھنٹے کے ٹرینگ سیشن میں حصہ لیا.

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرے میچ میں 4 اگست کو کوریا سے آمنا سامنا ہوگا۔

پاکستان ہاکی ٹیم اپنا تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ چوتھے میچ میں چین کے خلاف 7 اگست کو مدِمقابل ہوگی۔

قومی ٹیم گروپ کا آخری میچ روائتی حریف بھارت کے ساتھ 9 اگست کو کھیلے گی۔

ایونٹ کا فائنل مقابلہ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مردوں کی ایشین چیمپئنز ٹرافی ایشین ہاکی فیڈریشن 2011 کے بعد سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ اس میں ایشیا کی ٹاپ چھ فیلڈ ہاکی ٹیمیں شامل ہیں جو ہاکی سیزن کے دوران راؤنڈ رابن فارمیٹ میں مقابلہ کرتی ہیں۔ بھارت اور پاکستان اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹیمیں ہیں۔ دونوں کو 2018 کی مردوں کی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا مشترکہ فاتح قرار دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں