دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فوج کے جوانوں نے بہت قربانیاں دیں، نیشنل سکیورٹی کا ان کیمرا اجلاس ہونا چاہیے:یوسف رضا گیلانی

دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فوج کے جوانوں نے بہت قربانیاں دیں، نیشنل سکیورٹی کا ان کیمرا اجلاس ہونا چاہیے:یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کا ان کیمرا اجلاس ہونا چاہیے۔یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ  نیشنل سکیورٹی کا ان کیمرا اجلاس ہونا چاہیے۔ ہم نے افغانستان جانے والے لوگوں کی واپسی کی مخالفت کی تھی، دہشتگردی ختم ہو چکی تھی ایکشن پلان بن چکا تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابقہ دور میں نیشنل سکیورٹی پر اجلاسوں میں وزیراعظم نہیں آتے تھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فوج کے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

قبائلی علاقوں کی پولیس، ایف سی یا رینجرز سب نے بہت قربانیاں دیں۔ ہم نے 25 لاکھ آئی ڈی پیز کو 90 روز میں بحال کیا، ہم نے معاہدے کیے کہ آپ کا علاقہ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں