کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا   18 برس بعد اہلیہ سے راستے الگ کرنے کا اعلان 

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا   18 برس بعد اہلیہ سے راستے الگ کرنے کا اعلان 

 اوٹاوا: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اہلیہ صوفی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم کی اپنی اہلیہ  کے ساتھ رفاقت 18 برس تک جاری رہی۔اس کے لیے دونوں قانونی طور پر کاغذی کارروائی بھی کررہے ہیں۔ 

ٹروڈو نے اس بارے میں باضابطہ اعلان کیا کہ   میری اورصوفی کی اٹھارہ برس کی رفاقت اب انجام کوپہنچ چکی ہے۔انہوں نے اس بارے میں کہاکہ ہم نے اس بارے میں کافی سوچ وچار اور بات چیت کی اس کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ہم  کو راہیں الگ کرلینی چاہئیں۔ 

جسٹن ٹروڈواورصوفی کی شادی مئی 2005 میں ہوئی تھی ، ان کے تین بچے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں